سلمان خان سے متعلق سوال پر کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف سیخ پا ہوگئیں

سلمان خان سے متعلق سوال پر کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف سیخ پا ہوگئیں
سلمان خان سے متعلق سوال پر کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف سیخ پا ہوگئیں

  

ممبئی (ویب ڈیسک) کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی وجہ سے فلموں میں جگہ ملنے کے سوال پر سیخ پا ہوگئیں اور کہا کہ  بالی ووڈ فلم میں سلمان خان کی وجہ سے نہیں بلکہ میرٹ پر جگہ بنائی ہے، ازابیل کیف نے کہا کہ ایک ڈانس ڈرامہ میں آڈیشن دینے کے بعد فلم کے لیے منتخب ہوئی ہوں نہ کہ سلمان خان کے کہنے پر فلم دی گئی۔

اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ کترینہ نے محنت اور لگن سے کام کرنے کا مشورہ دیا تھا کہ جب کہ میں کترینہ کے ساتھ متعدد بار فلمز کی شوٹنگ پر گئی جہاں مجھے اندازہ ہوا کہ بالی ووڈ میں کام کیسے ہوتا ہے،  کترینہ نے ہمیشہ میری مدد کی اور کہا کہ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنا، اپنے دھیان کو بھٹکنے مت دینا کسی بھی چیز یا کسی بھی شخص کے لیے کیوں کہ ایک شخص سب کو خوش نہیں رکھ سکتا۔

مزید :

تفریح -