پشاور کے تھانہ غربی میں خودکشی کرنے والے بچے کے بارے میں نئے انکشافات، کہانی میں نیا موڑ آگیا

پشاور کے تھانہ غربی میں خودکشی کرنے والے بچے کے بارے میں نئے انکشافات، کہانی ...
پشاور کے تھانہ غربی میں خودکشی کرنے والے بچے کے بارے میں نئے انکشافات، کہانی میں نیا موڑ آگیا

  

 پشاور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے تھانہ غربی میں خودکشی کرنے والے بچے کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق پولیس کے مبینہ تشدد کے بعد بچے نے خودکشی کی۔بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات سامنے آگئے، خدشہ ہے کہ بچے نے پولیس کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لواحقین تدفین سے قبل بچے کے جسم کی تصاویر منظر عام پر لے آئے جن کے مطابق بچے کے  جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ لواحقین کے مطابق بچے کے ہاتھ کی انگلیوں میں سوجن ہے، کان اور سر پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں، بچے کو دکان سے گرفتاری کے بعد تھانے لاتے وقت مارا گیا۔

یادرہے کہ اس واقعے کے بعد پورا تھانہ معطل کرکے ایس ایچ او اور متعلقہ تفتیشی کو گرفتار کرلیاگیا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -