حکومت کاالیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ صحیح نہیں ، سلیم مانڈوی والا

حکومت کاالیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ صحیح نہیں ، سلیم مانڈوی والا
حکومت کاالیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ صحیح نہیں ، سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ حکومت کاالیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ صحیح نہیں ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سینیٹ چیئرمین کاانتخاب یوسف رضاگیلانی جیت چکے ہیں ، مظفر حسین شاہ صاحب نے پتہ نہیں کیوں صحیح ووٹ مستردکردیئے،ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے شروع سے یہی کہاتھا کہ پارلیمنٹ کا فورم نہیں چھوڑنا چاہئے ۔