پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج، لانگ مارچ، استعفوں کی تجویز پر مشاورت ہوگی

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج، لانگ مارچ، استعفوں کی تجویز پر مشاورت ہوگی
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج، لانگ مارچ، استعفوں کی تجویز پر مشاورت ہوگی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا، جس میں لانگ مارچ اور استعفوں کی تجویز پر مشاورت ہوگی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں تمام قائدین شرکت کرینگے۔ بلاول بھٹو، مریم نواز اور محمود خان اچکزئی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاور ت کی جائے گی۔ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں شکست پر تمام جماعتیں رپورٹ پیش کرینگی۔

آصف زرداری وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے قائدین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ڈپٹی چیئرمین کو کم ووٹ ملنے پر بھی جے یو آئی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -