بیان ریکارڈ کروانے عدالت جانیوالی لڑکی پر پولیس کی موجودگی میں دھاوا، اہلکاروں نے اغواء کی کوشش ناکام بنادی

بیان ریکارڈ کروانے عدالت جانیوالی لڑکی پر پولیس کی موجودگی میں دھاوا، ...
بیان ریکارڈ کروانے عدالت جانیوالی لڑکی پر پولیس کی موجودگی میں دھاوا، اہلکاروں نے اغواء کی کوشش ناکام بنادی

  

بہاولنگر (ویب ڈیسک)  تحصیل چشتیاں میں عدالت میں بیان کے لیے جانے والی لڑکی کو ڈنڈا بردار ملزمان نے پولیس کی موجودگی میں زبردستی اپنے ساتھ جانے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔

جیو نیوز کے مطابقفیصل آباد سے بازیاب ہونے والی لڑکی کو دارالامان سے بیان کے لیے عدالت لے جایا جارہا تھا کہ ڈنڈا بردار ملزمان نے کچہری چوک پر پولیس پر دھاوا بول دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اہلکاروں پر ڈنڈے بھی برسائے ،  فرید شہرکے رہائشیوں نے لڑکی کو اپنی رشتے دار سمجھ لیا تھا تاہم جب معلوم ہوا کہ یہ لڑکی ان کی نہیں تو ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے حملہ کرنے کے الزام میں 12 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول نگر -