شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکے جانے کا واقعہ ، ندیم افضل چن بھی میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا 

شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکے جانے کا واقعہ ، ندیم افضل چن بھی میدان میں آ ...
شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکے جانے کا واقعہ ، ندیم افضل چن بھی میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )حکومتی ترجمان شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے معاملے پر ندیم افضل چن نے بھی خاموشی توڑ دی ہے اور اس عمل کو غلاظت قرار دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’کسی کے اوپر سیاہی پھینکنا ، جوتا مارنا، تھپڑ مارنا ، گالی دینا یہ سیاست نہیں غلاظت ہے۔‘انہوں نے کہا کہ تمام قیادت کو چاہیے کہ اس کی مذمت کرے، باری کسی کی بھی آ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔شہباز گل نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کو انڈے مارے جانے پر کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی بدلہ لے لیا جائے گا۔

مزید :

قومی -