آپ کی تبدیلی کی باتیں ہورہی ہیں، صحافی کا عثمان بزدار سے مکالمہ لیکن جواب کیا ملا؟ یقین کرنا مشکل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناہے کہ میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں،ادھر ادھر کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا۔ایکسپوسنٹر کے دورہ کے موقع پرصحافی کے سوال’آپ کی تبدیلی کی بات ہو رہی ہے‘کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں،ادھر ادھر کی باتوں پر دھیان نہیں دیتا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکسپوسنٹر کا دورہ کیااورسینٹرمیں موجود سہولتوں کاجائزہ لیا ،وزیراعلیٰ نے بزرگ شہریوں کوکوروناویکسین لگانے کے عمل کو بھی دیکھااورہیلتھ ورکرز کی خدمات کوسراہا ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب بھرمیں 114 ویکسی نیشن سینٹرہیں،بزرگ شہریوں کیلئے کوروناویکسی نیشن کیلئے بس سروس چلائیں گے،ان کاکہناتھا کہ کوروناکی حالیہ لہرخطرناک صورتحال اختیارکررہی ہے،عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئےضروری اقدامات کئے۔