الیکشن کمیشن کیخلاف حکومتی بیانات، اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ سے نوٹس کامطالبہ

الیکشن کمیشن کیخلاف حکومتی بیانات، اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ سے نوٹس ...
الیکشن کمیشن کیخلاف حکومتی بیانات، اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ سے نوٹس کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ حکومت آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے، وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات پر سپریم کورٹ نوٹس لے۔
 تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس کا معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن ہدایات دے کہ سکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کا ریکارڈ ہمیں دے اور اب اس معاملے کو محدود وقت میں منطقی انجام تک پہنچائے۔
وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کی الیکشن کمیشن کےخلاف پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزراکے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان نہایت سنگین معاملہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں ملزم کی حیثیت رکھتا ہے اور جب کوئی ملزم منصف پر الزام لگاتا ہے تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ وہ انصاف کے عمل میں مداخلت کررہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا الیکشن کمیشن کے متعلق بیان آئین پر حملہ ہے کیوں کہ عمران خان نے حلف لیا ہے کہ وہ آئین کی حفاظت کرے گا، وہ آئینی اداروں کو مضبو ط کرے گا لیکن یہ جو انکا بیان ہے یہ ایک آئینی ادارے کو دبا ؤ میں لانے کے لئے ہے۔
 اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ایک آئینی ادارے کی دھجیاں اڑا رہی ہے جس پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بادشاہت نہیں ہے، پاکستان کوئی کسی کی ملکیت نہیں ہے،پاکستان کسی کو گروی نہیں رکھ دیا گیاکہ وہ جو چاہے اس کے ساتھ کرے۔