پاکستان کیلئے ویکسین کی چارکروڑ سے زائد خوراکیں لیکن یہ کہاں سے آرہی ہیں؟صوبائی وزیر صحت نے اعلان کردیا

پاکستان کیلئے ویکسین کی چارکروڑ سے زائد خوراکیں لیکن یہ کہاں سے آرہی ...
پاکستان کیلئے ویکسین کی چارکروڑ سے زائد خوراکیں لیکن یہ کہاں سے آرہی ہیں؟صوبائی وزیر صحت نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد(آئی این پی ) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ویکسین کی چار کروڑ 40 لاکھ خوراکیں پاکستان آرہی ہیں، پنجاب میں کرونا ویکسی نیشن کے 114 مراکز قائم ہیں۔
 پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، وزیر صحت نے یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کی۔ دوران اجلاس صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ 55 سال سے زائد عمر کے افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، کرونا وائرس سے صوبے میں 5 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں، عوام میں ایس او پیز پر عملدر آمد کا شعور بیدار کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 22 نئی لیبز قائم کی ہیں، کووڈ ٹیسٹنگ کی تعداد بھی بڑھا دی ہیں۔ پنجاب میں کرونا ویکسی نیشن کے 114 مراکز قائم ہیں، سول ہسپتال میں ویکسی نیٹرز کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
 اپوزیشن کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن اصلاحات کرے، اپوزیشن رہنما کے کرونا لاک ڈان پر نامناسب تبصرے پر افسوس ہوا۔