سندھ کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حق میں قرار دار منظور

سندھ کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حق میں قرار دار منظور
سندھ کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حق میں قرار دار منظور

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

 نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے حق میں قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت کی جانب الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کے عمل کی مذمت کی گئی ہے۔

 قراردار میں الیکشن کمیشن اور اراکین کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا آئینی ادارہ جو آئین کے تحت کا م کرتا ہے۔ اراکین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے سے نہ روکا جائے اور انکی آئینی ذمہ داریوں میں کوئی رکاوٹ بھی نہ کھڑی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -