سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاﺅن، سینکڑوں گرفتاریاں، کونسے لوگ شامل ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاﺅن، سینکڑوں گرفتاریاں، کونسے لوگ شامل ...
سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاﺅن، سینکڑوں گرفتاریاں، کونسے لوگ شامل ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے کئی وزارتوں کے ملازمین سمیت 241افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،سعودی نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن کے مطابق مشتبہ افراد میں وزارت داخلہ، صحت، میونسپل، دیہی امور، ہاسنگ، تعلیم، انسانی بہبود، سوشل ڈیولپمنٹ، کسٹم اور پوسٹل کے ملازمین شامل ہیں،گرفتار افراد کے خلاف رشوت لینے، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات ہیں۔
 سعودی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا چکی ہیں،سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف گزشتہ ایک ماہ کے دوران 263مختلف کارروائیاں کیں اور گرفتاریاں بھی ہوئیں،گرفتار ملزمان میں مقامی اور غیر ملکی بھی شامل ہیں اور 757افراد کے خلاف الزامات کے بعد ہی تفتیش کی گئی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمات عدالتوں کو بھیجنے کے لیے تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے،۔
ریاست میں گزشتہ چند برسوں کے دوران کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں، حکومت کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مزید :

عرب دنیا -