وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے زیراستعمال طیارے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا 

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے زیراستعمال طیارے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر ...
 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے زیراستعمال طیارے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پنجاب حکومت کی کفایت شعاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے زیر استعمال طیارے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ” سٹی 42 “ نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر اور فلائنگ ونگ کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔ونگ کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو استعمال شدہ اور نئے طیارے کی خریداری پر سفارشات بھی دیں گئیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کی جانب سے طیارے کی خریداری پر پیش کی گئیں تجاویز پر باقاعدہ طیارے کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔عثمان بزدار کو آگاہ کیا گیا کہ دو کمپنیوں سے طیارے کی خریداری پر بڈ بھی طلب کرلی گئی ہے جس میں فرانس کی ایم ایس ڈیسلاٹ اور امریکی ایم ایس ٹیکسٹرون شامل ہیں۔وزیر اعلی پنجاب نے نئے طیارے کی خریداری کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر کو طیارے کی خریداری پر قیمت کا تعین کریں گے۔قیمت کے تعین کرنے کی بھی ہدایات کیں ہیں جس میں نئے اور استعمال شدہ طیارے کے حوالے قیمت طے ہو گی۔ طیارے کی خریداری کے لیے قیمت پر الگ سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -