آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئرچیف مارشل مجاہد انورکی الوداعی ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورنے الوداعی ملاقات کی،آرمی چیف نے سربراہ پاک فضائیہ کی قوم کیلئے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ایئرچیف کی متحرک قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔جنرل باجوہ نے دہشتگردی سے جنگ میں سربراہ پاک فضائیہ کی اہم معاونت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ کی کوششوں اور قیادت کی وجہ سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں،چیف آف ایئر سٹاف کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔