پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل نوازشریف،فضل الرحمان اور زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل نوازشریف،فضل الرحمان اور زرداری کا ٹیلیفونک ...
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل نوازشریف،فضل الرحمان اور زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل نوازشریف،فضل الرحمان اور زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کاکہناہے کہ حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشی ملکی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے، سابق صدر نے پی ڈی ایم کوعوام کے مسائل کے حوالے سے نجات دہندہ قراردیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پی ڈی ایم کو کامیاب بنانے کےلئے اتفاق رائے سے فیصلے کرنے کی رائے دی، آصف زرداری نے استعفوں سمیت تمام امور پر ایک دوسرے کا موقف کھلے دل سے سننے پرزوردیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد حکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرے گا، آصف زرداری نے مختلف نظریات کے باوجود پی ڈی ایم اتحاد کو ناگزیر قرار دیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -