حکومت نے کتنے ارب کے رمضان پیکج کی منظوری دید ی ہے ؟ اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فواد چوہدری نے کہاہے کہ اسلحہ لائسنس کو اب ہم خود ریگولیٹ کریں گے، وفاقی کابینہ نے7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکی پہلی لہرکاکامیابی سے مقابلہ کیااور اب کوروناکی تیسری لہرکاسامناہے، وزیراعظم نے کوروناکی تیسری لہرپرتشویش کااظہارکیا،پاکستان میں کوروناکی وجہ سے کم نقصان ہوا۔
ان کا کہناتھا کہ 10 بڑے خسارے میں رہنے والے اداروں کاآڈٹ کرایاجائےگا،ایم ڈی نیشنل بک فاو¿نڈیشن کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے جبکہ افغان پناہ گزینوں کیلئے سمارٹ کارڈکے اجراکی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کانیا نظام وضع کیاجارہاہے، رواں سال ساڑھے4 لاکھ نئے گیس میٹرزلگائے گئے،پی ڈی ایم میں سارے سیاسی یتیم جمع ہیں،مہنگائی کم کرنااولین ترجیح ہے، حکومت کوتباہ حال معیشت ورثے میں ملی،قرضوں کے بو جھ سے نمٹناآسان نہیں ہے ،وزیراعظم کی کوشش ہے مہنگائی کابوجھ عام آدمی پرکم پڑے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی ہے ۔انہوں نے شفاف الیکشن کے حوالے سے کوئی بات نہیں ماننی،شفاف انتخابات کاانعقادپی ٹی آئی منشورکاحصہ ہے، کوشش ہے آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔