’ہر کوئی اپنے بڑوں کی قربانیاں بیان کر رہا ہے، میں اگر اپنے آباؤ اجداد کی امہ کیلئے قربانیاں بیان کروں تو آپ رو پڑیں گے‘

’ہر کوئی اپنے بڑوں کی قربانیاں بیان کر رہا ہے، میں اگر اپنے آباؤ اجداد کی ...
’ہر کوئی اپنے بڑوں کی قربانیاں بیان کر رہا ہے، میں اگر اپنے آباؤ اجداد کی امہ کیلئے قربانیاں بیان کروں تو آپ رو پڑیں گے‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان  پی ڈی ایم اجلاس میں اس وقت جذباتی ہوگئے جب بڑی پارٹیوں نے اپنے اپنے بڑوں کی قربانیاں بیان  کیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بڑی بڑی تقریریں کرنے نہیں  پاکستان کے عوام کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، اپنے بڑوں کی قربانیوں کا ذکر کرنے  سے اہم عوام کیلئے درست فیصلہ کرنا ہے، امہ کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیاں بیان کروں تو حاضرین رو پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 10 میں سے نو جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں تاہم پیپلز پارٹی کو استعفوں پر تحفظات ہیں۔ جمہوری اصولوں پر جائیں تو اکثریتی فیصلہ استعفوں کے حق میں ہے، پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور امید ہے کہ پی پی جمہوری اصولوں کی پاسداری کرے گی۔

مزید :

قومی -