پی ڈی ایم کا اجلاس جاری لیکن وہ رہنما جو وہاں سے چلا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس جاری ہے تاہم جمعیت علما اسلام ف (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اجلاس سے چلے گئے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری جب اجلاس سے باہر آئے تو انہیں صحافیوں نے گھیر لیا۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ’آج پی ڈی ایم اجلاس میں بڑی تلخ باتیں ہوئیں؟‘ اس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، گفتگو ہوتی رہتی ہے۔
ایک صحافی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے کہا کہ ’پی ڈی ایم کا اب کیا فیصلہ ہے؟‘ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں 10 جماعتیں اکٹھی بیٹھی ہیں، جب 10 جماعتیں اکٹھی ہوتی ہیں تو سب اپنا اپنا موقف پیش کرتے ہیں، بات چیت کے بعد موقف اتفاق رائے سے طے پائے گا جس کا اعلان قیادت خود کرے گی۔