’بیگم صفدر نے زرداری کو اپنا باپ بنا لیا ،اب نئے ابو جان اور بیٹی ۔۔۔‘ شہباز گل کاطنزیہ بیان سامنے آگیا 

’بیگم صفدر نے زرداری کو اپنا باپ بنا لیا ،اب نئے ابو جان اور بیٹی ۔۔۔‘ شہباز ...
’بیگم صفدر نے زرداری کو اپنا باپ بنا لیا ،اب نئے ابو جان اور بیٹی ۔۔۔‘ شہباز گل کاطنزیہ بیان سامنے آگیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس میں آصف علی زرداری نے مریم نواز سے معافی مانگی جس پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا شرمناک بیان سامنے آگیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے کہا ہے کہ بیگم صفدر نے آج آخر کار زرداری صاحب کو اپنا باپ بنا لیا۔ اب نئے ابو جان اور بیٹی جان ایک دوسرے سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی قوم کو بھی بتاوکون سی غلطیاں کی ہیں جس کی معافیاں مانگ رہے ہو آپ لوگ؟ ۔شہباز گل نے مزید کہا کہ ایک اور بات بیگم صفدر اپنی مرضی سے یہاں پر نہیں ہیں بلکہ این آر او نہ ملنے کی وجہ سے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں گرما گرمی ہونے پر سابق صدر نے ن لیگ کی نائب صدر سے معذرت کرلی۔اجلاس میں آصف علی زرداری نے استعفوں کا مطالبہ نواز شریف کی واپسی سے مشروط کیا تو مریم نواز نے بھی آصف علی زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ میرے والد کی جان کی گارنٹی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کے سامنے مجھے گرفتار کیا گیا، ہم نے نیب کی 100 سے زائد پیشیاں بھگتیں۔ آپ کی بیٹیوں کی طرح ہوں اور گلہ کرنا میرا حق ہے، میں نے آصفہ اور بختاور کی طرح آپ سے شکوہ کیا، میرا مقصد آپ سے معذرت کروانا نہیں تھا، اب بات کو ختم کریں۔

مزید :

قومی -