پاکستانی طلباءنے’QueryCity‘ پروجیکٹ بنانے پر مائیکروسافٹ’Imagine Cup 2021‘ جیت لیا

پاکستانی طلباءنے’QueryCity‘ پروجیکٹ بنانے پر مائیکروسافٹ’Imagine Cup 2021‘ جیت لیا
پاکستانی طلباءنے’QueryCity‘ پروجیکٹ بنانے پر مائیکروسافٹ’Imagine Cup 2021‘ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی فاسٹ یونیورسٹی کے طلباءکے ڈیزائن کردہ ایک پروجیکٹ نے’Imagine Cup 2021‘جیت لیا جس میں 650 سے زیادہ عالمی ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔ محمد تیمور حسن اور چوہدری ہنزلا مقصود نامی طالب علموں نے ’QueryCity‘نامی سرچ انجن بنا یا جس کا مقصد تعلیم کو سب کے لیے قابل رسائی بنانا ہے ۔
اب وہ پوری دنیا کی ٹاپ 40 ٹیموں میں سے امیجین کپ ورلڈ فائنل کے لئے کوالیفائی ہوگئے ہیں اور وہ ٹاپ تعلیمی اداروں کے خلاف مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اس ٹیم کو نیشنل وننگ کپ ، ایک لاکھ روپیہ نقد انعام اور ایزور کریڈٹ میں 1000 ڈالرملیں گے۔
مائیکروسافٹ امیجن کپ عالمی تکنیکی مقابلہ ہے جو ہر سال عالمی سطح پر منعقد ہوتا ہے۔ متعدد اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں سے ہر سال پورے پاکستان میں 650 سے زیادہ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔’QueryCity‘ میں ہزاروں سوالات اور تمام مضامین کے جوابات شامل ہیں۔ اس حل سے طالب علموں کو نصابی کتب اور دیگر وسائل پر رقم کی بچت میں مدد کی امید ہے۔’QueryCity‘کا مقصد ایسی تعلیم فراہم کرنا ہے جو ہر طالب علم کو انتہائی کم قیمت پر قابل رسائی ہو۔