کیا واقعی پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف کی واپسی کی بات ہوئی؟ مریم نواز کے ترجمان نے حیران کن بات بتادی

کیا واقعی پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف کی واپسی کی بات ہوئی؟ مریم نواز کے ...
کیا واقعی پی ڈی ایم اجلاس میں نواز شریف کی واپسی کی بات ہوئی؟ مریم نواز کے ترجمان نے حیران کن بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے تصدیق کی ہے کہ آج پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی نے نواز شریف کی واپسی کی بات کی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ انہیں پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس سے مایوسی ہوئی ہے، نواز شریف  کی واپسی کی بات دوسری بار کی گئی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت نہیں چھوڑنی۔ بلاول جب مریم سے ملنے لاہور آئے تو  تب بھی میں نے یہی بات کی تھی۔

محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو اس وقت پاکستان واپس نہیں آنا چاہیے، انہیں انصاف کے تقاضے پورے ہونے تک وطن واپسی کی راہ نہیں لینی چاہیے۔ 

مزید :

قومی -