بجلی کی قیمت نہ بڑھائی تو گردشی قرضے بڑھ جائیں گے ، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بجلیاں گرا دیں 

بجلی کی قیمت نہ بڑھائی تو گردشی قرضے بڑھ جائیں گے ، وفاقی وزیر توانائی عمر ...
بجلی کی قیمت نہ بڑھائی تو گردشی قرضے بڑھ جائیں گے ، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے بجلیاں گرا دیں 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت نہ بڑھائی تو سرکلر ڈیبٹ بڑھ جائے گا، 70 فیصد بجلی درآمدی فیول سے پیدا ہوتی ہے، تیل مہنگا ہوگا تو بجلی بھی مہنگی ہوجائے گی، بجلی مہنگی ہونے کی ذمہ دارتحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی حکومت نہیں ہے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب خان کہا کہ کابینہ توانائی کمیٹی نے سرکلرڈیٹ منیجمنٹ پلان منظورکرلیا ہے، موسم گرما میں بجلی کی پیک ڈیمانڈ 24 ہزار500 میگاواٹ سے زیادہ ہوجائے گی،ایک چھوٹا سا طبقہ اپنے مقاصد اور مفادات کیلئے نجکاری کا مخالف ہے، نجکاری سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین بے روزگار ہوں گے، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں پہلے ہی عملے کی کمی ہے،یہ دعوی غلط ہیں کہ تین سال میں گردشی قرض میں اضافے کا سلسلہ رک جائے گا جبکہ بیلنس بھی موجود رہے گا،موسم گرما میں کے الیکٹرک کو 400  میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کریں گے جبکہ کراچی کو 800 میگاواٹ نہیں 1200 میگاواٹ بجلی دیں گے۔

یاد رہے حکومت نے بجلی صارفین پر مزید 1060ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے،مجوزہ پلان میں سوا دو برسوں میں فی یونٹ بجلی چار روپے 60 پیسے مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔کابینہ نے توانائی کمیٹی نے پلان کی منظوری بھی دے دی ہے۔

مزید :

قومی -