اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرکے پیسے کمانے والی ماڈل بڑی مشکل میں پھنس گئی

اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرکے پیسے کمانے والی ماڈل بڑی مشکل میں پھنس ...
اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرکے پیسے کمانے والی ماڈل بڑی مشکل میں پھنس گئی

  

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن پلیٹ فارم ’اونلی فینز‘ (OnlyFans) پر اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرکے پیسے کمانے آئی لڑکی کے ساتھ ایک آدمی نے ایسا ہاتھ کر دیا کہ آئندہ ایسے شرمناک طریقے سے کمائی کا سوچ کر ہی خوفزدہ ہو جایا کرے گی۔

 میل آن لائن کے مطابق آئرلینڈ کی رہائشی یہ ماڈل اپنی فیملی، رشتہ داروں اور دوست احباب سے چوری ’اونلی فینز‘ پر اپنی فحش ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر رہی تھی اور پیسے کما رہی تھی۔ گزشتہ دنوں اس کے ایک سبسکرائبر نے اس کا شرمناک مواد ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنے پاس محفوظ کر لیا اور دھمکی دے دی کہ اگر ماڈل نے اسے رقم نہ دی تو وہ اس کی فحش تصاویر اور ویڈیوز اس کے رشتہ داروں اور دوستوں کو بھیج دے گا۔ رپورٹ کے مطابق ماڈل نے اس مصیبت میں پھنسنے کے بعد ٹیک فرم ’کیئرٹس‘ اور گرڈئی پولیس فورس سے مدد مانگی جنہوں نے ایک خفیہ آپریشن کرتے ہوئے تین لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ’اونلی فینز‘ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر لوگ سبسکرپشن فیس ادا کرکے ماڈلز کی فحش تصاویر اور ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ اگرچہ اونلی فینز کا دعویٰ ہے کہ اس نے لوگوں کو ڈاﺅن لوڈنگ یا سکرین شاٹس کے ذریعے مواد اپنے پاس محفوظ کرنے سے روکنے کے لیے خاطرخواہ اقدامات کر رکھے ہیں لیکن آئے روز اس پلیٹ فارم سے فحش مواد کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کی خبریں آتی رہتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -