دیہات میں مویشیوں کے ساتھ زندگی گزارنے والے 2 بھائیوں نے اتنی دولت کمالی کہ بل گیٹس بھی حیران پریشان رہ گئے

دیہات میں مویشیوں کے ساتھ زندگی گزارنے والے 2 بھائیوں نے اتنی دولت کمالی کہ ...
دیہات میں مویشیوں کے ساتھ زندگی گزارنے والے 2 بھائیوں نے اتنی دولت کمالی کہ بل گیٹس بھی حیران پریشان رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک آئرلینڈ کے دیہی علاقے میں گائیوں کے ساتھ بچپن اور لڑکپن گزارنے والے دو بھائیوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایسا کارنامہ کر دکھایا ہے کہ ان کی کامیابی کے متعلق جان کر بل گیٹس بھی دنگ رہ گئے۔
 میل آن لائن کے مطابق ان بھائیوں کے نام پیٹرک اور جان کولیزن ہیں جن کی عمریں اس وقت بالترتیب30اور 32سال ہیں۔انہوں نے ایک دیہاتی پس منظر رکھتے ہوئے لگ بھگ ایک دہائی قبل ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھا اور آج ان کی کمپنی کے اثاثے 70ارب پاﺅنڈ (تقریباً 152کھرب روپے)سے تجاوز کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرک اور جان نے 2010ءمیں ’سٹرائپ‘ (Stripe)نامی کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جو ایک آن لائن پے منٹ پراسیسر پلیٹ فارم ہے۔ پیٹراور جان کے چھوٹے سے گاﺅں کا نام ’ڈرومینیئر‘ (Dromineer)ہے، جس کی آبادی لگ بھگ 120نفوس پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کی کمپنی ’سٹرائپ‘ کی قدر میں تین گنا اضافہ ہوا۔آج ہر ایک سیکنڈ میں سٹرائپ کے ذریعے اوسطاً 5ہزار ٹرانزیکشنز ہو رہی ہیں اور بینک آف انگلینڈ کے سابق گورنر مارک کیرنے سٹرائپ کے بورڈ کا حصہ ہیں۔ پیٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”جب ہم نے سٹرائپ کی بنیاد رکھی تھی، اس وقت پوری دنیا کی ای کامرس مارکیٹ کی جتنی ویلیو تھی، آج اکیلے ہماری کمپنی کی ویلیو اس سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -