امیر آدمی نے اپنی محبوبہ کو صرف اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ وہ سستے کپڑے پہنتی ہے، کہانی نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچادیا

امیر آدمی نے اپنی محبوبہ کو صرف اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ وہ سستے کپڑے پہنتی ہے، ...
امیر آدمی نے اپنی محبوبہ کو صرف اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ وہ سستے کپڑے پہنتی ہے، کہانی نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچادیا
سورس: Instagram/Jackie O

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں اپنی گرل فرینڈ سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کرنے والے ایک امیر آدمی نے اس کی ایسی وجہ بیان کی ہے کہ معاملہ سامنے آیا تو انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس آدمی نے اپنا نام جیک بتایا ہے جو سڈنی کی ایک ٹیک کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہے اور پرتعیش زندگی گزار رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کو اس لیے چھوڑنا چاہتا ہے کیونکہ وہ غریب ہے اور لوئر کلاس سے ہونے کی وجہ سے انتہائی سستے کپڑے پہنتی ہے اور اس کے ساتھ مہنگے ہوٹلوں میں کھانا افورڈ نہیں کرسکتی۔
28سالہ جیک کا کہنا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ بہت خوبصورت ہے۔ وہ اسے خوبصورتی میں 10میں سے 10نمبر دیتا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ کاا یک ہی قصور ہے کہ وہ لوئر کلاس سے ہے۔ وہ اپنے ماں باپ کے ساتھ شہر کے ایک غریب علاقے میں رہتی ہے اور پرسنل اسسٹنٹ کی نوکری کرتی ہے جہاں سے وہ اتنی رقم نہیں کماتی کہ برانڈڈ کپڑے خرید سکے یا فائیو سٹار ہوٹلوں میں کھانا افورڈ کر سکے۔
جیک کا کہنا ہے کہ اپنی گرل فرینڈ کے سستے کپڑوں کی وجہ سے جب میں اس کے ساتھ باہر نکلتا ہوں تو شرمندگی محسوس کرتا ہوں۔ رپورٹ کے مطابق جیک اور اس کی گرل فرینڈ ایک دوست کے ذریعے چند ماہ قبل ملے تھے اور تب سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ جیک نے اپنی یہ کہانی ریڈیو شو کیلی اینڈ جیکی او شو میں بیان کی جو انٹرنیٹ پر آئی تو لوگوں نے جیک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ جیک اگر اتنا ہی امیر ہے تو وہ اپنی گرل فرینڈ کو اچھے ملبوسات خرید کر کیوں نہیں دے سکتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -