پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ،وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے 

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ،وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے 
پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ،وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ ایک مثبت ڈویلپمنٹ ہے اور پاکستان کے استحکام کے لیے اچھا قدم ہے ،اس وقت موقع ہے ،ہمیں آگے بڑھنا چاہیے ۔

نجی نیوز چینل جیو پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ،نواز شریف اور مریم نواز کا نظام میں کوئی حصہ نہیں اس لیے وہ استعفوں کی بات کر رہے ہیں ،اپوزیشن رہنماوں پر مقدمات بنے ہوئے ہیں جو ہم نے نہیں بنائے ،انہیں ان مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف ملک سے باہر جا رہے تھے تب بھی ان کی جان کو خطرہ تھا اور اب وطن واپس آنے کی بات ہوئی تو تب بھی ان کی جان کو خطرہ ہے ،احتساب کا عمل کسی کے لیے بھی نہیں رک سکتا ،نواز شریف کو لندن میں رہنا ہے تو قوم کا پیسہ واپس کریں اور جہاں مرضی رہیں ۔

مزید :

قومی -