لڑکا لڑکی کی سر عام کار میں شرمناک حرکتیں، ویڈیو وائرل ہوگئی
کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاءمیں ایک لڑکا لڑکی کار میں شرمناک حرکات کررہے تھے کہ پولیس آ گئی اور پھر لوگوں نے ایسا منظر دیکھا کہ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ ملائیشین ریاست سلیانگور میں پیش آیا ہے جہاں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے سامنے اندھیرے کونے میں رات کے وقت گاڑی کھڑی کرکے ایک جوڑا رنگ رلیاں منا رہا تھا۔ شہریوں نے گاڑی میں مشکوک حرکات کو بھانپتے ہوئے پولیس کو اطلاع دے دی۔
جب پولیس آئی تو جوڑے نے گاڑی بھگالیجانے کی کوشش کی جس پر ایک پولیس آفیسر گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا لیکن اس جوڑے نے پھر بھی گاڑی نہیں روکی اور پولیس آفیسر کو بھی بونٹ پر بٹھائے ساتھ ہی بھگا لے گئے۔ اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پولیس آنے پر نیلے رنگ کی یہ گاڑی ریورس ہوتی ہے تو آفیسر بونٹ پر چمٹ جاتا ہے اور ڈرائیور اسی حالت میں گاڑی بھگا لے جاتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کچھ فاصلے پر جا کر پولیس آفیسر گر جاتا ہے اور اسے کافی چوٹیں آتی ہیں تاہم اس کی جان محفوظ رہتی ہے۔ پولیس اس جوڑے کی شناخت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا جائے گا۔