کورونا ویکسین کا استعمال معطل کرنے کے بعد شہریوں کا اعتماد بڑھا یا جانا چاہیے : اطالوی وزیر صحت

کورونا ویکسین کا استعمال معطل کرنے کے بعد شہریوں کا اعتماد بڑھا یا جانا ...
کورونا ویکسین کا استعمال معطل کرنے کے بعد شہریوں کا اعتماد بڑھا یا جانا چاہیے : اطالوی وزیر صحت

  

میلان (سید وجاہت بخاری)اطالوی وزیر صحت روبرٹو سپیرنزا نے کہا کہ ملک میں آسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال معطل کرنے کے فیصلے کے بعد شہریوں کا اعتماد بڑھا یا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی اور دیگر یورپی ممالک ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کی جانب سے سامنے آنے والے خدشات میں ممکنہ طور پر خون کے کلاٹ (خون جمنا)جیسے اثرات شامل ہیں ۔اٹلی کے ایک اخبار ال کورریری ڈیللا سیرا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسپرنزا نے کہا محتاط رہنا ٹھیک ہے۔

اٹلی کی دوائیوں کی ایجنسی آئیفا نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے احتیاطی اور عارضی اقدام کے طور پر پورے اٹلی میں آسٹر زینیکا کی ویکسین کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ویکسین کے مبینہ اثرات ختم ہونے تک اس کا استعمال بند رکھا جائے۔

مزید :

بین الاقوامی -