17 سال سے ایک ہی امتحان میں مسلسل 192 بار فیل ہونے والا شخص

17 سال سے ایک ہی امتحان میں مسلسل 192 بار فیل ہونے والا شخص
17 سال سے ایک ہی امتحان میں مسلسل 192 بار فیل ہونے والا شخص
سورس: Pxhere

  

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک پولینڈ میں ایک آدمی اتنے عرصے سے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ دیتا اور فیل ہوتا آ رہا ہے کہ سن کر حیرت کی انتہاءنہ رہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 50سالہ آدمی گزشتہ 17سال سے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے تحریری ٹیسٹ کی تیاری کرتا آ رہا ہے اور اب تک 192 مرتبہ ٹیسٹ دے کر اس میں فیل ہو چکا ہے تاہم اب بھی اس نے ہمت نہیں ہاری اور ایک بار پھر ٹیسٹ کی تیاری میں جتا ہے۔ وہ اب تک صرف ٹیسٹ کی فیس کے طور پر 1ہزار 124پاﺅنڈ (تقریباً 2لاکھ43ہزار روپے)خرچ کر چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلادنیا میں پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ 2009ءمیں دی گارڈین نے ایک جنوبی کورین خاتون کے متعلق اس سے بھی حیران کن خبر دی تھی۔ یہ خاتون اس وقت تک ڈرائیونگ لائسنس کے تحریری ٹیسٹ میں 949بار فیل ہو چکی تھی، اور ایپلی کیشن فیس پر 2ہزار 500پاﺅنڈ (تقریباً 5لاکھ 41ہزار روپے) خرچ کر چکی تھی۔اس67سالہ خاتون نے 950ویں بار ٹیسٹ دیا اور بالآخر پاس ہو گئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -