تھوک سے روٹیاں لگانے والا تندورچی پکڑا گیا

تھوک سے روٹیاں لگانے والا تندورچی پکڑا گیا
تھوک سے روٹیاں لگانے والا تندورچی پکڑا گیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر میرٹھ سے گزشتہ ماہ ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں شادی کی ایک تقریب میں روٹیاں بنانے والا کاریگر روٹیوں پر پانی کی بجائے تھوک استعمال کر رہا تھا۔ اب بھارت ہی سے اسی نوعیت کی ایک اور قبیح ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ نیا واقعہ بھارتی شہر غازی آباد میں پیش آیا ہے جہاں ایک آدمی تندور پر روٹیاں لگاتے ہوئے ان پر تھوک رہا ہوتا ہے۔
اس بدطینت کا نام محمد محسن بتایا گیا ہے جو مراد نگر کا رہائشی ہے۔ ملزم جب روٹیوں پر تھوکتے ہوئے پکڑا گیا تو گرفتاری سے بچنے کے لیے موقع سے فرار ہو گیا تاہم غازی آباد پولیس نے رپورٹ کیے جانے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔