بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، اتنا اضافہ کہ یقین نہ آئے

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، اتنا اضافہ کہ یقین نہ آئے
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، اتنا اضافہ کہ یقین نہ آئے
سورس: Pixabay (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق حالیہ عرصے میں بٹ کوائنز کی ویلیو میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اوراب اس ڈیجیٹل کرنسی کی قدر تاریخ میں پہلی بار60ہزار ڈالر (تقریباً 93لاکھ 71ہزار روپے) سے تجاوز کر گئی ہے۔ 14مارچ کو شام 5بج کر 35منٹ پر بٹ کوائن کی قیمت 61ہزار 80ڈالر پر پہنچ گئی تھی تاہم آج دو روز میں اس میں کچھ کمی واقع ہوئی اور آج یہ 60ہزار ڈالر پر آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی وقعت میں اس قدر اضافے کی سب سے بڑی وجہ ادارہ جاتی سرمایہ کاری ہے۔ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بٹ کوائنز میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جس کی وجہ سے اس کی ویلیو میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹیسلا، ٹوئٹر اور دیگر کئی بڑی کمپنیاں اعلان کر کی ہیں کہ وہ بھی بٹ کوائنز میں سرمایہ کاری کریں گی۔ چین کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی ’کوائن ڈیسک‘ بھی بٹ کوائنز میں سرمایہ کاری کا اعلان کر چکی ہے۔ دوسری وجہ کئی ٹیک کمپنیاں بٹ کوائن کو ’ادائیگی‘ کے طریقے کے طور پر تسلیم کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹیسلا کے بانی ایلن مسک سمیت کئی معروف شخصیات کی طرف سے بھی بٹ کوائنز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جو بٹ کوائنز کی قدر میں اضافے کا ایک اور سبب ہے۔

مزید :

بزنس -