’مریم صفدر کی سیاسی نا پختگی نے ن لیگ کی سیاست کو آر پار کے چکر میں خوار کردیا ہے‘ 

’مریم صفدر کی سیاسی نا پختگی نے ن لیگ کی سیاست کو آر پار کے چکر میں خوار کردیا ...
’مریم صفدر کی سیاسی نا پختگی نے ن لیگ کی سیاست کو آر پار کے چکر میں خوار کردیا ہے‘ 
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لانگ مارچ کوئیک مارچ میں تبدیل ہوگیا، مریم صفدر کی سیاسی نا پختگی نے ن لیگ کی سیاست کو آر پار کے چکر میں خوار کردیا ہے ۔

پی ڈی ایم  کا لانگ مارچ ملتوی ہونے پر فرخ حبیب نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے، 11جماعتیں، 11 ایجنڈے اور 11 کہانیاں،لانگ مارچ کوئیک مارچ میں تبدیل ہوگیا،‏پی ڈی ایم کے تمام سوگواران سے اظہار افسوس۔‘

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کی سیاسی نا پختگی نے ن لیگ کی سیاست کو آر پار کے چکر میں خوار کردیا ہے، رسوائی کا عالم یہ ہے کہ گیلانی جس کو نواز شریف نے نااہل کرایا تھا اس کو مریم صفدر نے سینیٹر بنوانے کے لیے زمین آسمان ایک کردیے تھے، بدلے میں جواب آیا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس لاؤ پھر استعفیٰ دیں گے۔

مزید :

قومی -