ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 حالات میں غیر متوقع تبدیلی کا اندازہ ہو رہا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کا امکان بھی ہے۔ جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں ان کے لئے آج اچھا دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 روزگار کے حوالے سے آج سے صورت حال بدلنا شروع ہو جائے گی۔ آپ کو بس اللہ پاک کا نام لے کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ آج ایک پرانا بگڑا ہوا کام بھی سیدھا ہونے کی امید ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 ان دنوں زائچے میں ستاروں کا خوبصورت اجتماع بنا ہوا ہے۔ جو آپ کے لئے بڑی شاندار پوزیشن کو ظاہر کر رہا ہے۔ آپ کے لئے اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کرنے کا اچھا موقع موجود ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 ایک انجانی سی بندش نے آپ کو کافی دنوں سے جکڑ کر رکھا ہوا ہے۔ آپ اب اپنے گھر میں ایک ذکر الٰہی کی محفل کا انتظام کریں۔ اس عمل سے ان شاءاللہ ساری مشکلات دور ہوں گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 عزت دولت شہرت جیسے معاملات میں مشتری کی زائچے میں آمد سے ہر طرح سے بہتری آ رہی ہے۔ آپ اب دل کے تمام فضول معاملات سے باہر نکل آئیں اور ان معاملات پر توجہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 صبح سے ہی حسب توفیق دے دیں تو سارا دن ان شاءاللہ آپ کی رضا کے مطابق اچھا ہی گزرے گا۔ آج کا دن روزگار کی بندش کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہونے والا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج کا دن کافی دنوں سے جاری نحوست و بندش کے خاتمے میں بحکم اللہ مدد کرے گا اور آپ کے رکے ہوئے کام ہونا شروع ہو جائیں گے۔ شام تک اچھی خوشخبری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 اپنی نظر اتاریں فوری طور پر کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جو آپ کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن سکے۔ آپ صحت کا صدقہ بھی آج حسب توفیق لازمی دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 جو کچھ حاصل ہوگا صرف آپ کی محنت سے حاصل ہوگا۔ آپ ان دنوں اپنی ساری توجہ اس کام کی طرف رکھیں اور جو پیشکش ملے اس پر فوری ہاں کر لیں اچھا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 شمس زائچے میں بیٹھا ہوا آپ کی عزت و و قار میں اضافے کا سبب بنا ہوا ہے۔ آپ کی کافی دنوں سے جو بھی مشکلات تھیں وہ بھی آج ختم ہونے کی امید ہے اور رقم بھی ملے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 معلوم نہیں کس وجہ سے بندش و نحوست کا شکار ہیں۔ سمجھ نہیں آ رہا آپ صدقہ بھی دیں۔ اور فی الحال صدقے کا سہارا لیں۔ اس کے بغیر ہرگز قدم نہ اٹھائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 روزگار میں بحکم اللہ بہتری ملتی جا رہی ہے۔ بعض افراد کو ایک وقت میں دو جگہ سے آفر ملنے کا امکان ہے۔ بہرحال آپ اپنی تمام توجہ صرف اپنے کام پر ہی رکھیں۔

مزید :

لائف سٹائل -ہاروسکوپ -