علماء مشائخ کا پی ڈی ایم لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان 

علماء مشائخ کا پی ڈی ایم لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان 

  

 کراچی (آئی این پی)ملک بھر کے علماء و مشائخ نے 23 مارچ کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو خانہ جنگی،انارکی اورآئینی بحران سے بچانے کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ کو میدان میں آنا ہوگا ایسا نہ ہو کہ حالات مشرقی پاکستان کا تسلسل بن جائیں، آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا ء بندیال فوری اپنا آئینی حق استعمال کرکے نا اہل حکمرانوں سے نجات دلا کرقومی حکومت قائم کرنے کیساتھ انتخابات کروائیں، جمہوریت میں اختلافات ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں مگر وزیراعظم نے سیاسی اختلافات کو ذاتیات میں تبدیل کرکے جو انتقام اور کردار کشی کی گندی سیاست کو فروغ دیا ہے وہ کسی طوربھی ملک وقوم کیلئے نیک شگون نہیں ،سیاسی مخالفین کے ناموں کوبگاڑ کر وزیراعظم کا مخاطب ہونا ان کی اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے،تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا جمہوری وآئینی حق ہے،ان خیالات کا اظہار ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈ ریشن پاکستان کے چیئر مین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے ہنگامی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں یو ایم ایف پی کے مرکزی صدر پیر غلام غوث محی الدین حسینی جانی شاہ، مختلف مکاتب فکرکے علماء و مشائخ،علامہ پروفیسر ڈاکٹر جلالدین نوری،پروفیسر ڈاکٹردلاور خان،پروفیسر ڈاکٹر علامہ سعید سہروردی،پروفیسر ڈاکٹرمہربان نقشبندی،ایڈوکیٹ سپریم کورٹ پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاء الدین،پروفیسر ڈاکٹرعلامہ پیرمحمود عالم جہانگیری،مرشد احمد سفیان گورایہ ایڈوکیٹ،زیب سجادہ آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا، متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی فقیر ملک محمدشکیل قاسمی (رہنما جمعیت علماء پاکستان نورانی)، علامہ محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، علامہ سید آصف مصطفائی،محمدسلیم خاں، صوفی سید مسرورہاشمی خانی،پیر سیف الرحمان کھگہ، پیر حاجی قدیر،سید معین شاہ،پیر زادہ ایم امین، عبدالرحمان خانی،پیر زادہ محمداکرم رضابغدادی،,مولانا ڈاکٹر پروفیسر سعید احمد صدیقی،علامہ سید سجاد شبیر رضوی سمیت علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ مرتضی خان رحمانی، حافظ گل نواز، مفتی وجیہ الدین، مفتی شبیر احمد،مفتی اکبر شاہ ہاشمی،علامہ ڈاکٹر شاہ فیروزالدین رحمانی علامہ سید محسن کاظمی، محمد سجود جہانگیری، افضل وارثی سمیت اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کی۔

علماء مشائخ 

مزید :

صفحہ آخر -