شہباز شریف کے خلاف کیسز جھوٹے ہیں، بشیر میمن

شہباز شریف کے خلاف کیسز جھوٹے ہیں، بشیر میمن

  

 لاہور(نامہ نگار) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف کیسز جھوٹے ہیں ن لیگ یا کسی اور جماعت کے لیڈر سے رابطہ کرنا یا بات کرنا غلط نہیں میں کوئی سیاسی آدمی نہیں ہوں، مجھے حمزہ شہباز، سلمان شہباز کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کا کہا گیا میں نے کیسز نہیں بنائے اور استعفیٰ دے دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف کیس جھوٹا کیس ہے، شہباز شریف،کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کا مجھے بھی کہا گیا  حمزہ شہباز، سلمان شہباز کے خلاف جھوٹے کیسز مجھے بنانے کا کہا گیا، میں نے کیسز نہیں بنائے اور استعفیٰ دے دیا ان کیسز میں صرف کاروباری ٹرانزیکشن ہیں بشیر میمن نے کہا کہ گھڑی کے حساب کی گھڑی بہت جلد آ رہی ہے وقت سے پہلے کوئی بھی جا سکتا ہے جھوٹے کیس بنانے سے ادارے ذلیل ہوتے ہیں صحافی نے سوال کیا کہ کیا کبھی ن لیگ کے کسی عہدیدار نے رابطہ کیا یا آپ کی خدمات کو سراہا؟ جس کے جواب میں بشیر میمن کا کہنا تھا کہ ن لیگ پارٹی یا کسی لیڈر سے رابطہ کرنا یا بات کرنا غلط نہیں میں کوئی سیاسی آدمی نہیں ہوں۔

بشیر میمن 

مزید :

صفحہ آخر -