نادرا حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم 

 نادرا حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد بلال حسن نے اوورسیز پاکستانی کا شناختی کارڈ درست نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر نادرا حکام کو درخواست گزار کا موقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 21مارچ کونادرا سے کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی   درخواست گزار محمد احمد کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ والدین کے ساتھ انگلینڈ میں مقیم ہوں،شناختی کارڈ کی درستی کے کے لئے نادرا حکام نے انگلینڈ سے والدین کو بلایا، بیرون ملک سے اکر والدین کے پیش ہونے کے باوجود نادرا حکام کوئی کارروائی نہیں کر رہے، شناختی کارڈ درستی نہ ہونے سے درخواست گزار کو مسائل کا سامنا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ نادرا حکام کو شناختی کارڈ کی درستگی کے احکامات جاری کئے جائیں۔
نادرا حکام

مزید :

صفحہ آخر -