اوور سیز کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست دائر

 اوور سیز کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست دائر

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی  یہ درخواست پاکستانی نژاد آسٹریلین عتیق الرحمن نے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت،الیکشن اوردیگرفریقین کو فریق بنایا گیا  درخواست گزار کا موقف ہے کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہرشہری کا بنیادی حق ہے،شہریوں کوان کے بنیادی حق سے محروم کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے درخواست میں سپریم کورٹ کے بے نظیر بھٹو، نواز شریف، شیخ رشید کیسز کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا   ان کیسز میں عدالت اوورسیز پاکستانیوں کو حقوق دینے کے اصول وضع کئے جا چکے ہیں لیکن اس بارے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق بھجوائی گئی ای میل پر بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا   آئین کے آرٹیکل 2 اے، 3، 5 اور 17 کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔  لہذا اوورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف وفاقی و صوبائی بلکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ووٹ ڈالنے کا اہل قرار دیا جائے اور 29 مئی کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ کاسٹنگ کو بنیادی حقوق قرار دیا جائے اورریاستی اداروں کو اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ کے حق کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -