الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف کیس  چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کو بھجوا دیا گیا

  الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف کیس  چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کو ...

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف کیس چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آرڈیننس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا کوئی فیصلہ آیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ آرڈیننس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں اٹارنی جنرل صاحب نے خود پیش ہونا تھا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے کیا پیش ہونا تھا۔ یہاں ایک ہی فیکٹری چلتی ہے اور وہ ہے آرڈیننس فیکٹری۔ ایڈووکیٹ قاضی عادل نے کہا کہ آرڈیننسز کے حوالے سے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف چیف جسٹس کی عدالت میں کیسز زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کیوں نہ اس کیس کو بھی چیف جسٹس اطہر من اللہ کے پاس بھجوا دیا جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بجھوانے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن ایکٹ آرڈیننس 

مزید :

صفحہ آخر -