پاکستان نے امدادی سامان کی کھیپ یوکرینی سفیر کے حوالے کردی

پاکستان نے امدادی سامان کی کھیپ یوکرینی سفیر کے حوالے کردی

  

 راولپنڈی (آئی این پی)پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت  امدادی سامان کی کھیپ یوکرین کے سفیر  مارکیان چوچک کے حوالے کردی    جوادویات، خوراک، کمبل، اور بنیادی انسانی ضرورت کی اشیاء پر مشتمل ہے ۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نور خان ا یئربیس کا دورہ کیاجہاں انہوں نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود  اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران کی تقریب میں شرکت کی،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر خارجہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ، یوکرین کے سفیر  مارکیان چوچک کے حوالے کی۔ پاکستان کی جانب سے یوکرین کیلئے روانہ کیے گئے امدادی سامان میں ادویات، خوراک، کمبل، اور بنیادی انسانی ضرورت کی اشیا شامل ہیں۔اس امدادی سامان کو دو سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے بھجوایا جا رہا ہے۔یوکرین کے سفیر مارکیان چوچک نے اس مشکل وقت میں امدادی سامان بھجوانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان

مزید :

صفحہ آخر -