ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، رکن قومی اسمبلی صالح محمد کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، رکن قومی اسمبلی صالح محمد کو دوبارہ شوکاز نوٹس ...

  

 اسلام آباد (آئی این پی)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مانسہرہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان کو16مارچ کو وضاحت پیش کرنے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سیجاری کردہ اعلامیے کے مطابق تحصیل بفہ پکھل کیلئے پی ٹی آء امیدوار کے لئے انتخابی مہم چلانے اور انتخابی جلسہ سے خطاب پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان سواتی کو 16مارچ کوڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مانسہرہ کے دفتر میں وضاحت پیش کرنے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا،ان کو 15 مارچ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ نہ خود پیش ہوئے اور نہ ان کی طرف سے کوئی وکیل پیش ہوا۔ 

ضابطہ اخلاق

مزید :

صفحہ آخر -