ملتان: بے گھر بزرگوں کو چھت فراہم کرنیکا منصوبہ شروع 

ملتان: بے گھر بزرگوں کو چھت فراہم کرنیکا منصوبہ شروع 

  

ملتان (وقا ئع  نگار)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بے گھر بزرگ شہریوں کو چھت فراہم کرنے کا اصلاحی منصوبہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر  کریم خاں نے شمش آباد میں اولڈ ایج ہوم کی توسیعی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخ فضل الہی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد مزمل یار نے منصوبے پر بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

عامر کریم خاں نے کہا کہ پرانے اولڈ ایج ہوم میں اس وقت 20 سے زائد بزرگ شہری رہائش پذیر ہیں جبکہ نئے اولڈ ایج ہوم میں 40 سے زائد برزگ شہریوں کو بلامعاوضہ رہائش فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عمارت کی اپ گریڈیشن میں چیمبر آف کامرس نے خصوصی تعاون کیا ہے جبکہ ڈی جی سوشل ویلفئیر پنجاب نے عمارت کی توسیع کیلئے نشاندھی کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے اس عمارت کو چیمبر آف کامرس کے تعاون سے مکمل کرنے کا ٹاسک شروع کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 27 رمضان المبارک کو اولڈ ایج ہوم کو مکمل فعال کردیا جائے گا۔بے گھر شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اولڈ ایج ہوم میں مثالی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔  ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے تعلیمی اداروں کے طلبا کی حفاظت کیلئے منفرد اقدام کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کی شاہراہوں اور داخلی راستوں پر زیبرا کراسنگ بنوادیں ہیں جبکہ سکولز کے باہر ٹریکف کنٹرول کیلئے سائن بورڈز اور کیٹ آئیز بھی لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز شہر کے مخلتف سکولز کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے روڈ سائن اور زیبرا کراسنگ کے سسٹم کا معائنہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفننگ بھی دیڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ اساتذہ اور رضاکار طلبا کو بحفاظت روڈ کراس کرائینگے جبکہسکولز کے باہر ٹریفک پولیس کی خصوصی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔عامر کریم خاں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کے وژن کے مطابق گڈ گورننس کے منصوبے شروع کئے ہیں تاکہ عام آدمی کو ریلیف دیا  ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر جشن بہاراں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی تاریخیں تبدیل کردی گئیں اب 2 روزہ جشن بہاراں 30 اور 31 مارچ کو منایا جائے گا۔جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو طیب خان اور اخلاق احمد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اخلاق احمد نے کہا کہ 2 روزہ جشن بہاراں عوام کیلئے تفریح کے مثالی مواقع لائے گا تمام محکمے اپنے پروگرامز کو بھرپور انداز میں کامیاب کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے کہا کہ بہار کا استقبال رنگا رنگ پروگرام اور کلچرل شو سے کرینگے جبکہ کبڈی میچ،مشاعرہ اور صوفی نائٹ سمیت درجنوں پروگرام ہونگے۔

منصوبہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -