جماعت اسلامی کا خانیوال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ‘ 18مارچ کو چونگی نمبر9پر دھرنا 

جماعت اسلامی کا خانیوال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ‘ 18مارچ کو چونگی نمبر9پر دھرنا 

  

  ملتان (  وقا ئع  نگار)جماعت اسلامی نے  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈالے جانے والے (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

ڈاکے کے خلاف میپکو آفس کے سامنے خانیوال روڈ پر احتجاج18 مارچ کو چونگی نمبر 9 پر دھرنا ہوگا۔شہر میں   واسا سیوریج کے مسائل ہیں جگہ جگہ واپڈا کی غنڈہ گردی اور انکروچمنٹ ہے۔میپکو کے دفتر میں ڈاکو ابن ڈاکو مسلط ہیں موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے ذریعے عوام کا خون نچوڑا اور اپنا پیٹ بھرا آج عوام کا خون چوس چوس کر یہ مافیاء اور حکومت پھٹنے کو آچکی ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو محمد ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی اس شہر کے مسائل کو حل کرسکتی ہے عوام نے جنہیں ووٹ دیئے انہوں نے ان کی جیبوں کو بھرا جن وڈیروں کو یہاں کی عوام نے منتخب کیا آج انہی کے وڈیروں کو یہ افسران آباد کرتے ہیں۔بیسیوں طرح کے ٹیکس ایک بجلی کے بل پر قوم سے وصول کئے جاتے ہیں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ واپڈا نے دسمبر میں 34، جنوری میں 54 اور فروری میں 60 ارب روپے کا ڈاکا عوام کی جیبوں پر ڈالا گیا۔فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھتہ وصولی کا سلسلہ ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ شہر ملتان کی میں آج بھی چونگی نمبر 9 پر سیوریج کی وجہ سے پیدا ہونے والے شگاف پر کام شروع ہوا یہ عوام کا پریشر ہے جماعت اسلامی کے احتجاج کا نتیجہ ہے کہ اگلے ہی روز انتظامیہ حرکت میں آئی اور کام کا آغاز ہوا لیکن اب اس مسئلہ کا مکمل حل ضروری ہے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر پیدا ہونے والے ایسے مسائل کا مستقل حل نکل سکے۔اس موقع پر انجینئر عاطف عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک بجلی کے بل میں بیس طرح کے ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں وجو سراسر ظلم اور ناانصافی ٹیکس پر ٹیکس سرچارج پر ٹیکس ٹیکس پر سرچارج کے نام پر میپکو پوری طرح غنڈہ گردی اور بدمعاشی کرتا پھر رہا ہے جس پر اسے کوئی لگام ڈالنے والا نہیں لیکن اب جماعت اسلامی میدان میں ہے اور ان مافیاز کو لگام ڈال کر چین سے بیٹھے گی۔

فیول پرائس 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -