مہنگی بجلی‘ ٹیکس‘ کسان اتحاد لاہور میں احتجاج کیلئے تیار
وہاڑی(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) تحصیل صدر پاکستان کسان اتحاد ملک میاں طاہر محمود کمبوہ نے کہا ہے کہ 28 مارچ کو لاہور میں بھرپور احتجاجی دھرنا دیں گے ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں بلکہ کاشتکاروں کے مفاد کا ایجنڈا ہے ہمیں مسلسل دیوار سے (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارے جائز حقوق سلب کئے جارہے ہیں واپڈا بلوں میں اضافی ٹیکسز کی بھرمار ہے ایف پی اے کی مد میں بھتہ خوری کی جارہی ہے کھاد کا ریٹ کمپنی کی طرف سے بڑھایا گیا مگر حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے حکومت پر عوام اور کاشتکار عدم اعتماد کرچکے ہیں ساڑھے تین سالوں میں کاشتکاروں کا بیدردی سے معاشی قتل کیا گیا کاشتکار مسلسل اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں مگر حکومت کاشتکاروں کو دیوار سے لگانے اور مافیاز کو نوازنے میں مصروف ہے 28 مارچ کو پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا پنجاب، سند، خیبر پختو نخواہ بلوچستان سے کاشتکار لاہور میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے جہاں مرکزی چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری محمد انور مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان کی ہدایت پر کاشتکار اپنے حقوق لینے کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے مرکزی قائدین کاشتکاروں کی نمائندگی کریں گے اور حکومت کے خلاف اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے واپڈا بھی حکومت کی بدمعاشی میں شانہ بشانہ کھڑا ہے اور کاشتکاروں کو زلیل و خوار کرنے پر لگے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع بھر کے تنظیمی عہدیداروں و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں اعجاز میلسی وقاص میلسی میاں طاہر محمود کمبوہ، چودھری عبد الغفور، ڈاکٹر حسن چیمہ، چودھری انور سجاد، رمضان نمبردار، چوہدری ذوالفقار، چوہدری امانت نمبردار، چوہدری یاسین، چودھری نذیر اس کے علاوہ میلسی لڈن کرم پور وہاڑی کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی میاں طاہر محمود کمبوہ نے مزید کہا کہ اب چونکہ کاشتکاروں کی تمام تنظیمیں اپنے حقوق کیلئے متحد ہیں اور اپنا حق اب چھین کر رہیں گے لاہور میں ہمارا شہید کارکن چوہدری اشفاق جس کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے اس قاتل حکمران سے حساب لینے کا وقت آگیا ہے 28 مارچ کو لاہور میں دما دم مست قلندر ہوگا اگر حکومت نے اب بدمعاشی کا سوچا بھی تو ایسا ردعمل دیں گے کہ حکومت کی سات نسلیں بھی یاد رکھیں گی
طاہر محمود کمبوہ