وفاقی محتسب ریجنل آفس ملتان ڈپٹی رجسٹرار منور سجاد گوندل کا پی ٹی سی ایل آفس کا دورہ‘ معذور افراد کیلئے علیحدہ کاونٹر لگانے کا حکم 

وفاقی محتسب ریجنل آفس ملتان ڈپٹی رجسٹرار منور سجاد گوندل کا پی ٹی سی ایل آفس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی   رپورٹر)وفاقی محتسب ریجنل آفس ملتان کے ڈپٹی رجسٹرار منور سجاد گوندل نے وفاقی محتسب پاکستان(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
 اعجاز احمد قریشی کی ہدائت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن (PTCL) کے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور عوام الناس کی پریشانیوں اور ان کے کام میں پیش آنے والی روکاوٹوں کا جائزہ لیا۔پی ٹی سی ایل(PTCL) کے دفتر میں معذور افراد کے لیے علیحدہ کاونٹر لگانے کے احکامات دئے۔  جسے فوری طور پر عملدامد کیا گیا۔اس دوران منور سجاد گوندل نے عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  وفاقی محتسب کا ادارہ لوگوں کو مختلف وفاقی اداروں کے خلاف فوری اور مفت انصاف مہییا کرتا ہے۔ اس ادارہ میں شکایت درج کرانے کا طریقہ کار بہت سادہ اور آسان ہے۔ شکایت کنندہ اپنی شکایت سادہ کاغذ پر لکھ کر اسکے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی نقل لگا  کر جمع کروا  سکتا ہے۔ بیان حلفی کو کسی اوتھ کمشنر،  ا نوٹری پبلک یا کسی سرکاری آفیسر سے تصدیق کروانے کی بھی ضرورت نہ ہے۔ درخواست وفاقی محتسب کے دفتر میں خود جا کر یا پھر ڈاک کے ذریعے یا کورئیر سروس کے ذریعے وفاقی محتسب کے دفتر کو بھیجی جا سکتی ہے۔وفاقی محتسب کا ادارہ بلا تفریق بلا معاوضہ فوری انصاف آپ کی دہلیز پر آپ کو مہیا کرتا ہے۔ بلاشبہ وفاقی محتسب کا ادارہ وفاقی اداروں کے خلاف شکایات کے ازالہ کیلئے نعمت سے کم نہیں۔شکایت آن لائن سسٹم کے ذریعے یا ای میل کے ذریعے سے بھی بھیجی جا سکتی ہے۔ ہر طبقہ کے لوگ وفاقی محتسب کے ادارے سے رجوع کر کے اپنے مسائل حل کرا سکتے ہیں۔
سجاد گوندل