یو این ڈی پی وفد کا ایگزیکلچر سیکرٹریٹ  ساؤتھ پنجاب کا دورہ‘ ملاقاتیں 

یو این ڈی پی وفد کا ایگزیکلچر سیکرٹریٹ  ساؤتھ پنجاب کا دورہ‘ ملاقاتیں 

  

 ملتان (وقا ئع  نگار)ڈاکٹر طلعت انور کی سربراہی میں یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام (UNDP) کے (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

3 رکنی وفد نے  ایگریکلچر سیکرٹریٹ جنوبی پنجا ب آمدکا دورہ کیا، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ایڈمن) سید نوید عالم سے ملاقات کی اورمحکمہ زراعت جنوبی پنجاب کے تحت جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ لی، مسائل دریافت کئے اور زرعی ترقی کیلئے درپیش چیلنجز بارے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر وفد کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر طلعت انور نے بتایا کہ دورے کا مقصد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تحت مختلف محکموں کے مسائل کی جانچ اور ان کو بہتر پلاننگ کے ذریعے حل کرنا ہے تاکہ زراعت میں بہتری کے ذریعے یہاں کے لوگوں کی معاشی حالت کو بہتر کیا جاسکے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) سید نوید عالم نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے بتایا کہ زراعت جنوبی پنجاب کے لوگوں کا اوڑھنا بچھونا ہے کیونکہ یہاں کی زیادہ تر آبادی اس پیشہ سے منسلک ہے۔زرعی ترقی سے ہی اس خطہ کے لوگوں کا معیا ر زندگی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔موجودہ حکومت کو اس بات کا مکمل ادراک ہے اسی لئے حکومت نے جنوبی پنجاب میں زراعت کی ترقی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے جس کے ثمرات کاشتکاروں کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی لاگت کاشت میں کمی لانے کیلئے آئی پی ایم ماڈل متعارف کرایا گیا جس سے نہ صرف کاشتکاروں کے اخراجات کم ہوئے بلکہ فی ایکڑ کپاس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہواہے۔انہوں نے بتایا کہ زراعت کی پائیدار ترقی کیلئے چھوٹے کاشتکاروں کو زیادہ فوکس کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے ہاں 67فیصد کاشتکاروں کے پاس 1ہیکٹئر سے کم رقبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ترقی پسند اور عام کاشتکار کی فی ایکڑ اوسط پیداوار میں بہت فرق ہے جس کو کم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر محکمہ زراعت جنوبی کے مختلف شعبوں کے سربراہان نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس وقت پانی زراعت کیلئے اہم ایشو ابھر کرسامنے آیا ہے جس سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ مختلف زرعی مصنوعا ت کی ویلیوایڈیشن کیلئے بھی پراسیسنگ یونٹس ضروری ہیں 

یو این ڈی پی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -