محمود کوٹ‘ رقوم کٹوتی پر ریٹیلیر  گرفتار‘ رہائی کیلئے سفارشی سرگرم 

محمود کوٹ‘ رقوم کٹوتی پر ریٹیلیر  گرفتار‘ رہائی کیلئے سفارشی سرگرم 

  

قصبہ گجرات(نمائندہ پاکستان)  ایس ایچ او محمود کوٹ احساس کفالت سنٹر کے وزٹ پر آے تو ایک خاتون نے شکایت(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 کی کہ سلیم ریٹیلر ہر خاتون کی رقم سے کٹوتی کر رہا ہے اور پوری رقم کے مطالبہ پر نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے جس پر پولیس پارٹی فورا موقع پر پہنچی تو ریٹیلر کو خواتین کی رقم 14000میں سے کٹوتی کرتے پایا جسے ایس ایچ او محمد نواز نے حراست میں لیتے ہوے مقدمہ درج کر کے حوالات بند کردیا ذراع سے معلوم ہوا ہے کہ ریٹیلر کی رہای کے لے مختلف ذریعوں سے پولیس پر پریشر ڈالا جاتا رہا مگر ایس ایچ او نے تمام شفارشات کو نظر انداز کرتے ہوے مظلوم اور غریب خواتین کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوے ملزم کو حوالات بند کر دیا جبکہ مختلف ریٹیلرز کی دوکانوں پر بھی خواتین کا رش دیکھنے کو ملا اور چھان بین پر معلوم ہوا ہے کہ ریٹیلرز نے اپنی دوکانوں پر ایجنٹ بٹھاے ہوے ہیں جو خواتین سے شناختی کاڈ کی کاپی اور کٹوتی کی رقم دوکان پر وصول کر کے احساس کفالت سنٹر بھیج دیتے ہیں جہاں ان خواتین کوپولیس سے بچنے کے لے مکمل رقم ادا کر دی جاتی ہے

کفالت سنٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -