ون ونڈوفعال‘ سائلوں کو ریلیف ملے گا‘ جاوید اختر محمود 

 ون ونڈوفعال‘ سائلوں کو ریلیف ملے گا‘ جاوید اختر محمود 

  

 ملتان (وقا ئع  نگار) سیکرٹری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمودنے  ایم ڈی اے ہیڈ آ فس کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے ایم ڈی اے کی گارکردگی کا جائزہ لیا(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 اور ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کے آ فس کی ایکسٹینشن اور تزئین و آرائش کے ہونے والے کام کا افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پرڈپٹی سیکرٹری ہاسنگ جنوبی پنجاب  زاہد اقبال،چیئرمین ایم ڈی اے رانا  عبدلجبار،ڈ ائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم، ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزداراور دیگر آ فیسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاسنگ جنوبی پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے اور چئیر مین اہم ڈی اے کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایم ڈی  اے آ فس میں تزئین و آرائش کے کام سے ملازمین کے ورکنگ انوائرمنٹ میں بہتری آئی ہے۔ ایم ڈی اے کی بلڈنگ کو جدید طرز پر ڈیزائن کرنے سے نا صرف ملازمین بلکہ ایم ڈی اے میں آ نے والے سائلین کے لئے بھی بہتر انوائرمنٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں تمام فلور پر لیڈیز کے لے واش رومز اور علیحدہ سیٹنگ ایریا بنایا گیا ہے۔ ون ونڈو کی پراگریس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ونڈو کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر کے فعال کر دیا گیا ہے جس سے ایم ڈی اے میں آ نے والے سائلین کا کام بروقت ایک چھت کے نیچے کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے کہا کہ ڈی جی آ فس اور بلڈنگ کی ری سٹرکچر نگ سیکرٹری ہاسنگ جنوبی پنجاب کی تجویز پر کی گئی ہے جس سے ایم ڈی اے آ فس کے ورکنگ انوائرمنٹ میں بہتری آئی ہے 1986 میں بلڈنگ کی تعمیر کے بعد پہلی مرتبہ اس کے سٹرکچر میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے و ن ونڈو سیل کو مکمل طور ڈیجیٹل طرز پر فعال کرنے میں بھی سیکرٹری ہاسنگ جنوبی پنجاب کی کاوشیں شامل ہیں۔انہوں نے  سیکرٹری ہاسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کو بتایا کہ ون ونڈو کے مکمل فعال ہونے کی وجہ سے عوام کا اعتماد ایم ڈی اے پر بحال ہواہے جس کا واضح ثبوت ہے کہ ون ونڈو پر اب روزانہ کی بنیاد پر 200 سے زائد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

جاوید اختر 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -