مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال عوام کیلئے یادگار تحفہ‘ شبیر قریشی 

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال عوام کیلئے یادگار تحفہ‘ شبیر قریشی 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے ہاسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی آج مدر اینڈ چائلڈہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے،کل گانمن شاہ نورے والا تا ڈیرہ پھاٹک کارپیٹ روڈ اوراپ گریڈ ہسپتال دائرہ دین پناہ کاافتتاح بھی کیا جائے گا،95 کروڑ کی لاگت سے تعمیرہونے والامدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کیحوالے سے ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کوٹ ادو کی عوام کیلیے ایک تخفہ اور میگا پراجیکٹ ہے،40سال بعد ایک نئے ہسپتال کی تعمیر سے پوری تحصیل صحت کی بہتر سہولیات سے مستفید ہو گی جبکہ کل گانمن شاہ (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

نورے والا تا ڈیرہ پھاٹک کارپیٹ روڈ،اپگریڈ ہسپتال دائرہ دین پناہ کا افتتاح بھی کیا جائے گا،انہوں نے کہاحلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں،الحمدللہ ایک اور وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے  تحصیل چوک سرور شہید میں عملی کام شروع کردیا گیا ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر بھی تعینات کر دیا گیا ہے تحصیل چوک سرور شہید کی عوام کے کام اب ان کی دہلیز پر ہی ہوں گے،انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر پاسپورٹ آفس سمیت اربوں کی سڑکات سوئی گیس اور بجلی کے منصوبے شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ  جلد ہی کوٹ ادو یونیورسٹی کیمپس پر بھی کام شروع کردیا جائے گا جب کہ جلد ہی کوٹ ادو کو ضلع بنانے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ 

شبیر علی قریشی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -