وزیراعظم سے جاوید اقبال کی ملاقات‘ اعتماد کاا ظہار 

وزیراعظم سے جاوید اقبال کی ملاقات‘ اعتماد کاا ظہار 

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)  وزیر اعظم عمران خان سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے  ملاقات کی، وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوامی فلاح کے لیے انقلابی اقدامات کئے ہیں، کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں، خواتین، غریب اور متوسط افراد کے لیے بلا سود قرضے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

فراہم کئے جارہے ہیں۔ احساس پروگرام کے تحت رعایت راشن، تعلیمی وظائف، ایمرجنسی کیش، زچہ بچہ کی نشونما، خصوصی افراد کی کفالت، پناہ گاہیں اور خواتین کے لیے سنٹر بنائے گئے ہیں۔ بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام کو ریلیف مہیا کرنے کی خاطرحکومت پیٹرول اور ڈیزل پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے، یہ وہ تمام اقدامات ہیں جو پہلے کسی بھی حکومت نے نہیں اٹھائے۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کو عوام کا  اعتماد حاصل ہے۔ وزیر اعظم کی اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور ان کے مسائل  فوری حل کرنیکی تلقین کی، اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاکہ اپوزیشن اپنی سازشوں میں ناکام ہوگی، پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس موقع پر چیف وہپ عامر ڈوگر سمیت دیگر اراکین اسمبلی بھی موجودتھے۔

جاوید وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -