بلدیاتی الیکشن لڑنے پر پابندی‘ آزاد امیدواروں میں مایوسی
وہاڑی(بیورورپورٹ، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی گروپس رجسٹرڈ کرنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔لوکل گورنمنٹ آرڈنینس 2021 کے سیکشن 45(5) کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں صرف سیاسی پارٹیاں یا انتخابی گروپس حصہ لے لے سکتے ہیں۔ یاد رہے آزاد(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
حیثیت میں کوئی شخص بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔انتخابی گروپ کی تشکیل اور اس کا اندراج الیکشن کمیشن میں ہونا ضروری ہے یہ نظام پہلی دفعہ متعارف کروایا جا رہا ہے بہت سارے لوگ اس سے واقف نہیں ہیں۔ لہذا امیدوارن جو کسی بھی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنا چاہتے وہ اپنے انتخابی گروپ کو رجسٹر کروائیں تا کہ بلدیاتی انتخاب لڑنے کے اہل ہو سکیں۔ ضلع وہاڑی میں انتخابی گروپس رجسٹر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے 4 مجاز افسران کا تقرر کیا گیا ہے۔ضلع کونسل کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی،تحصیل وہاڑی کی تمام ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کے لیے چیف آفیسر ضلع کونسل وہاڑی،تحصیل بوریوالہ کی تمام ویلج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے لیے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل یونٹ بوریوالہ اور اسی طرح تحصیل میلسی کی تمام ویلج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل کے لیے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل یونٹ میلسی انتخابی گروپس رجسٹر کرنے کے مجاز افسر ہوں گے۔شیڈول کے مطابق 24 سے 28 مارچ تک مجاز افسران کے پاس گروپس اندراج کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔1 اپریل تک مجاز افسران درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔ 6 اپریل تک مجاز افسران گروپس اندراج کا تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کردیں گے۔
اصغر علی