کوٹ ادو‘ احساس کفالت سنٹر سے آٹھ ماہ کا بچہ اغوا ء

کوٹ ادو‘ احساس کفالت سنٹر سے آٹھ ماہ کا بچہ اغوا ء

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)احساس کفالت سنٹر سے 8 ماہ کا بچہ اغوا،15 سالہ بچی کو بھی اغوا کرلیا گیا  پہلے واقعہ کہیری سنانواں کے رہائشی محمد اشرف تھہیم کی بیوی رقیہ بی بی احساس کفالت سنٹر کوٹ ادو میں امدادی رقم لینے کے لیے آئی اور اپنا 8ماہ کا بیٹا محمدزوہیب کواپنے دیورانی عزیز مائی کو دے دیا جو کہ سنٹر کے باہر بیٹھ گئی،شام 5بجے رقیہ بی بی رقم لے کر باہر آئی تو دیورانی عزیز مائی  نے بتایا کہ زوہیب کو پلاٹ میں لٹا کر وہ آپ کو دیکھنے کے لیے گئی تو نامعلوم خاتون بچے کو اٹھا کر لے گی، پولیس صدر کوٹ ادو نے رقیہ بی بی کی مدعیت میں دیورانی عزیز مائی کے خلاف(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 مقدمہ نمبر 226/22زیر دفعہ 363درج کرلیا جبکہ چک نمبر 153 ایم ایل میں غلام یسین چانڈیہ کی 15سالہ بیٹی ثمینہ بی بی گھر کے قریب سکول سے بیل بوٹے لینے گئی جسے نامعلوم اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے  ہیں۔ 

بچہ اغوا 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -